Thursday, 18 July 2013

پاک ویسٹ انڈیزتیسراون ڈےآج ہوگا،شاہین کالی آندھی کارخ بدلنےکیلئےپرعزم

اسٹاف رپورٹ
سینٹ لوشیا : سینٹ لوشیا میں پاکستانی بیٹسمینوں کا آج ایک اور امتحان ہوگا، جہاں شاہین تیسرے ون ڈے میں کالی آندھی سے ٹکرائیں گے۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ میچ کا فاتح سیریز میں نفسیاتی برتری حاصل کر لے گا۔
سینٹ لوشیا میں آج پھر کرکٹ گراؤنڈ میدان جنگ بنےگا۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی شاہینوں نے بلند پرواز کی اور شاہد آفریدی کی میچ وننگ پرفارمنس نے کمال کیا جس سے کالی آندھی کو نڈھال کردیا۔
دوسرے میچ میں غیر مستقل کارکردگی کے آسیب کا مسلسل شکار مہمان ٹیم اپنی پرانی روش پر آگئی جس کے باعث کالی آندھی نے زور مارا اور پاکستان ٹیم کا توڑ نکالا، پانچ میچز کی سیریز فی الحال ایک ایک سے برابر ہے۔ آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی




0 comments:

Post a Comment