آخری اوور میں درکار 15 میں سے 14 رنز بنواکر میچ ٹائی کروا دیا، جیسن ہولڈ ر جیسا ٹیل اینڈر نے تجربہ کار فاسٹ بولر کو تگنی کا ناچ نچا کر رکھ دیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سینٹ لوشیا میں کھیلا جانے والا
تیسرا ون ڈے ٹائی ہوگیا ہے۔ اس طرح سیریز اب بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستان کی اس یقینی فتح کو پہلے سعید اجمل نے دھندلایا اور پھر باقی کام وہاب ریاض نے کردکھایا۔ ویسٹ انڈیز کو فتح کے لئے 230 رنز بنانے تھے، اس راہ میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی نپی تلی بولنگ نے ان کے لئے کافی دشواریا پیدا کیں، عرفان نے اوپنر چارلس اور جنید خان نے کرس گیل کو قابو کیا، لینڈل سائمنز نے 75 اور مارلن سموئلز نے 46 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا، ایک موقع پر جب میچ مکمل طور پر پاکستان کے کنٹرول میں آیا تو سعید اجمل نے سنیل نرائن سے ایک چھکا اور دوچوکے کھاکر حریف سائیڈ کا رن ریٹ بہتر بنادیا اگرچہ آخر میں انہوں نے سنیل کو آؤٹ کرکے کچھ تلافی کی۔ آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو فتح کے لئے 15 رنز چاہئے تھے ، کپتان مصباح نے وہاب ریاض کو گیند تھمائی جنہوں نے پہلے چوکا اور پھر چھکا دے دیا، آخری گیند پر ٹائی کے لئے دو اور فتح کے لئے تین رنز چاہئے تھے، ہولڈر نے دو رنز دے کر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سینٹ لوشیا میں کھیلا جانے والا

0 comments:
Post a Comment