680 رنز کے ساتھ ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجارہے ہیں
پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی سست بیٹنگ کا ملک بھر
میں مذاق اڑایا جاتا ہے مگر یہی سست بیٹنگ میچ کو بے لطف تو بناتی ہے لیکن اکثر پاکستانی کشتی پار بھی لگا جاتی ہے، 2013 میں اب تک مصباح الحق دنیا کے کامیاب ترین ون ڈے بیٹسمین ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے تک مجموعی طور پر رواں سال میں 16 میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 52.23 کی اوسط سے 692 رنز اسکور کئے ہیں۔ ان کے پیچھے کمارسنگاکارا ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر 169 رنز بناکر اپنا ٹوٹل 680 تک پہنچا دیا ہے، ان کی ایوریج شاندار ہے جوکہ 75.55 ہے،تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے ایان بیل 645 رنز کے ساتھ موجود ہیں اس فہرست میں دوسرے پاکستانی محمد حفیظ بیسویں نمبر پر ہیں، جنہوں نے رواں برس اب تک صرف 430 رنز اسکور کئے ہیں۔
پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی سست بیٹنگ کا ملک بھر

0 comments:
Post a Comment